بنگلورو،8؍اکتوبر(ایس او نیوز) دہلی سے بنگلورو آنے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ انڈیگو کی جانب سے اس بارے میں آفیشیل تصدیق کرتے ہوئے کہا، ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ دہلی سے بنگلورو کی فلائٹ نمبر6E122 میں ایک بچے کا حمل کی مدت مکمل ہونے سے پہلے جنم ہوا۔ دراصل بدھ کی شام دہلی سے بنگلورو آنے والے انڈیگو طیارے میں سوار ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ انڈیگو نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں۔
ہوا بازی کی صنعت سے وابستہ ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ "دہلی-بنگلورو کی فلائٹ نمبر 6E122 کے راستے میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ یہ پرواز شام 7.30 بجے بنگلور ایئرپورٹ پر اتری۔ "جب بنگلور ایئرپورٹ پر پرواز لینڈنگ ہوئی تو خاتون اور بچے کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔
سفر کرنے کیلئے سب سے آسان ذریعہ ہوائی راستہ ہے۔ اس سے آپ کافی آسانی اور جلد ہی اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ طریقہ کافی مہنگا بھی ہے۔ دیگر ذرائع کے مقابلے میں فلائٹ کے ٹکٹ کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ لیکن بدھ کے روز دہلی سے بنگلور آنے والے انڈیگو کے طیارے میں پیدا ہونے والے بچے کو اپنی پوری زندگی کے لئے مفت ہوائی جہاز کے ٹکٹ ملے ہیں۔ یہ بچہ پوری زندگی مفت فلائٹس کا لطف اٹھائے گا۔
آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیا ہوا ہے جو اسے یہ سہولت دی گئی ہے۔ دراصل یہ بچہ فلائٹ میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے بعد انڈیگو نے بچے کو زندگی بھر مفت فلائٹ کے ٹکٹ کا اعلان کردیا۔